kohsar adart

 غلام نبی میمن آئی جی سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

غلام نبی میمن پھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیے گئے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

غلام نبی میمن اس سے قبل بھی آئی جی سندھ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، جبکہ اسکے علاوہ وہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔

غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

موجودہ آئی جی سندھ رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رفعت مختار کے تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More