kohsar adart

غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف

اسرائیل کا میڈیا غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے.اسرائیلی میڈیا نےجنگ بندی کو حماس کی فتح کے مترادف قرار دے دیا اور کہا ہے کہ حماس دوبارہ غزہ کا انتظام سنبھال رہی ہے.حماس

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اپنی فوج کی ناکامی پر اسرائیلی میڈیا نے جنگ بندی کو حماس کی فتح سے تشبیہ دی، اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی اخبارات اور میڈیا کے تبصروں میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا
حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا

اسرائیلی میڈیا کی  رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول سنبھالتی دکھائی دے رہی ہے، حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہوتی اور غزہ کا انتظام سنبھال رہی ہے جب کہ فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کررہا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ہم تو غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ثالث کار اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر ہی منحصر ہوگی، اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔ انہوں نے مزید کہا غزہ پر قبضہ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور ہم اس قبضے کو ختم کرائیں گے، غزہ پر قبضہ برقرار رکھنے کی تمام کوششوں کا طاقت سے مقابلہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More