kohsar adart

غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ناقابل قبول ہے، جرمنی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر جرمنی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کی طرح غزہ بھی فلسطینیوں کا ہے۔

اس حوالے سے جرمن وزیر خارجہ انالینا بربوک کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ناقابل قبول اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی مزید مصائب اور نفرتوں کی طرف لے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کر کے کوئی حل ممکن نہیں ہو سکتا۔

دریں اثنا جرمن حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام جاری رکھیں گے۔ جرمنی امریکی انتظامیہ سے غزہ کے بارے میں بات کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More