غریب خاندان کا ننھا پھول بھی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا۔
کمسن شہید ابوذرجلسے میں پاپڑبیچنے گیا تھا
باجوڑ میں ہونے والے مبینہ خود کش دھماکے میں ایک غریب خاندان کا ننھا پھول ابوذر بھی دہشت گردی کا شکار ہو کر شہید ہوگیا۔
کمسن ابوذر اپنے خاندان کیلئے روزی روٹی کمانے کی خاطر جلسے میں چپس اور پاپڑ بیچنے گیا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔