top header add
kohsar adart

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاریاں

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاریاں
مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر آ گئی، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گالیکن کے الیکٹرک صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More