kohsar adart

عمران خان کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔

اے ٹی سی میں درخواست 3 دسمبر کو دائر کی گئی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی طرف سے دائر درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کیا۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ تینوں بہنوں کی ملاقات 3 دسمبر کو ہی کروائی گئی۔

جیل حکام کی رپورٹ پر عدالت نے درخواست غیرضروری قرار دیتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور درخواست خارج کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More