kohsar adart

عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوششیں شروع؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ ‏پاکستان تحریک انصاف کی کی قیادت اپنی جماعت کے بانی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ  پی ٹی آئی والے خود بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ عمران خان کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ بھی آپشن ٹرائی کی جارہی ہے.

جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

انہوں یہ دعویٰ بھی کیا کہ بعض ملک عمران خان کو لینے کو تیار بھی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More