kohsar adart

عمران خان نے میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے

جو اُن کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے۔

رائے محمد علی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے،

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More