kohsar adart

عمرا ن خان نے کہا ڈیل کر کے نہیں نکلوں گا،علیمہ خان

 

بنی گالہ میں نظر بند نہیں ہوں گے، پارٹی چھوڑنے والوں کے کیس کیسے معاف کر دیے گئے۔

 

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی پوچھ رہے ہیں ڈیڑھ سال جیل کاٹی، پھر کیا ضرورت ہے کہ ڈیل کر کے نکلوں۔

 

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کہتے ہیں جب میرے کیس ختم ہو گئے ہیں تو اس نہج پر ڈیل نہیں کر رہا، اپنے کیسز کا سامنا کروں گا۔

 

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ بنی گالہ میں نظر بند نہیں ہوں گے، پارٹی چھوڑنے والوں کے کیس کیسے معاف کر دیے گئے۔

 

بانئ پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، پارٹی کو کرش کرنا تھا، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات دہرائے ہیں۔

 

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More