kohsar adart

عمان کی مسجد میں فائرنگ، شہید پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

 

 

عمان میں پاکستانی سفیر عمران علی نے کہا ہے کہ مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں 50 پاکستانی زخمی ہوئے۔

 

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں غلام عباس، حسن عباس، سید قیصر عباس اور سلیمان شامل ہیں۔

 

مسقط میں خلیجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر عمران علی نے کہا کہ 20 زخمی تین اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، معمولی زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

 

 

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسلح افراد نے مسجد میں خواتین اور بچوں سمیت دیگر نمازیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ مسجد سے یرغمالیوں کو عمانی پولیس نے رہا کرایا۔

 

دوسری جانب خلیجی میڈیا کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جاری کر دی ہے۔

 

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق حملے میں غلام عباس، حسن عباس، سید قیصر عباس اور سلیمان نواز جاں بحق ہوئے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More