top header add
kohsar adart

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی

اب برداشت ختم ہو گئی۔عمران خان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی۔

جمعہ کے روز فیملی کے دیگر خواتین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اب برداشت ختم ہو گئی ہے۔ عمران خان تمام بڑے مقدمات میں بری ہو گئے تو انہیں 71 کی ویڈیو کے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بڑے تحمل کے ساتھ مقدمات کا سامنا کیا ہم نے کسی بھی مرحلے پر ججوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی کیونکہ جج صاحبان دباؤ کے باوجود انصاف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک ایک کر کے تمام بڑے مقدمات سے عمران خان بری ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک سائفر کا مقدمہ رہ گیا تو اس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
اب حکومت کو اور کچھ نہیں ملا تو 71 کی ویڈیو کے حوالے سے مقدمہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عمران خان کو جیل سے نہ نکلنے دیا جائے۔لیکن ہم فیملی کی طرف سے واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں اکیلے بھی بیٹھنا پڑا تو اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھیں گے جس نے ہمارا ساتھ دینا ہے آ جائے۔

8 فروری کو ملک میں بڑا ڈاکا مارا گیا، عمران خان کا چیف جسٹس سے مکالمہ
8 فروری کو ملک میں بڑا ڈاکا مارا گیا، عمران خان کا چیف جسٹس سے مکالمہ (فائل فوٹو)

عدالت میں موجود ہمارے وکیل عثمان گل کے خلاف بھی دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا جبکہ عمران خان کو بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جج صاحبان اپنی عزت بچا لیں۔ یہ طے ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کے بلڈ کا ٹیسٹ دیا ہوا ہے جس کی رپورٹ نہیں دی جا رہی۔ ہمیں خدشہ ہے کہ انہیں زہر نہ دے دیا جائے۔
علیمہ خان نے ان دعووں کو مسترد کیا کہ عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات حاصل ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ وکلاء کو بھی ہفتے میں صرف 20 منٹ ملنے کی اجازت ہوتی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ جہاں تک نو مئی کے کیس کا تعلق ہے تو عمران خان خود یہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ جیوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جنہوں نے عمران خان کو گرفتار کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ اس کی تحقیقات کی جائے۔نو مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

Aleema Khan threatened to protest outside Adiala Jail,علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More