علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اے ٹی سی لاہور نے رنگ روڈ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔
تھانہ مناواں کے مقدمہ میں علی امین گنڈا پور ہے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ،تھانہ مناواں لاہور کے مقدمہ نمبر۔ 4499/24 میں تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نےوارنٹ جاری کیے .
تفتیشی افسر کے طابق ملزم مقدمہ میں تفتیش کیلئے پیش نہیں ہوا ہے،ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائے۔