top header add
kohsar adart

علامہ طاہر اشرفی کا مدارس رجسٹر یشن پر ویڈیو بیان

 

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا مدارس رجسٹر یشن سے متعلق ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر بحث جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 بورڈز میں سے 10 سے زائد وزارتِ تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کےحق میں ہیں

 

جبکہ ملک میں 18 ہزار سے زیادہ مدارس وزارتِ تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہو چکے ہیں۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارتِ تعلیم سے وزارتِ صنعت کے تحت منتقل کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہیں۔

ان کہنا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارتِ صنعت کے تحت کرنا ملکی قانون اور وحدت کے خلاف ہے،

 

مدارس کی آزادی اور نصاب کے معاملے پر کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمنن الگ قانون سازی کرانا چاہتے ہیں تو حکومت جانے اور وہ جانے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ ہم تلخیاں نہیں چاہتے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 10 مدارس بورڈز کا فیصلہ ہے کہ وہ وزارتِ تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کےحق میں ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More