عائشہ جہانزیب کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع
عائشہ جہانزیب کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع
کینٹ کچہری نے عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔
عدالت نے نجی ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے
پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی جانب سے 2 روز قبل شوہر کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
جس کے بعد ان کے شوہر حارث علی کو گرفتار کر کے کینٹ کچہری لاہور پیش کیاگیا جہاں پولیس نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔