طیب اردوان کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، قاتلانہ حملے کی مذمت
ترک صدر رجب طیب اردوان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے پر ٹرمپ سے افسوس کا اظہار کیا۔
جمعرات کو ٹیلیفون پر گفتگو میں صدر اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی خیریت دریافت کی اور ٹرمپ کی صحتیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر اردوان نے ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر ٹرمپ کو مبارکباد بھی دی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔