top header add
kohsar adart

صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، علی امین گنڈا پور

صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، علی امین گنڈا پور

وسائل کو بروئے کار لا کر فائدہ حاصل کیا جائے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج صوبے کی نمائندگی کرنے آئے تھے، صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وفاق خیرپختونخوا کے فنڈز فوری جاری کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وسائل کو بروئے کار لا کر فائدہ حاصل کیا جائے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، کان کنی میں اصلاحات کر کے ریونیو بڑھا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ضم اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں عائد نہ کیا جائے، ایس آئی ایف سی اجلاس میں فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے واجبات ادا نہیں کیے جاتے تو یہ زیادتی ہے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں، خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے بجٹ کا حجم 11 ہزار ارب کی بنیاد پر رکھا ہے، وفاق کی جانب سے زیادہ فنڈز آتے ہیں تو عوام کو مزید ریلیف دیں گے، عوام نے اس لیے مینڈیٹ دیا کہ ان کے حقوق کی جنگ لڑیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آرمی چیف سے دوبار بات ہوئی ہے، جو بات کرنی ہے اس کا ماحول نہیں تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More