top header add
kohsar adart

صوابی،نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 سگے بھائی قتل

 

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے شاہ منصور نہر کے قریب زیدہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2سگے بھائی جاں بحق ہوئے.

دونوں بھائی کار میں سوار تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے،نامعلوم افراد واردات کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا،دونوں بھائیوں کی شناخت سلمان اور کامران کے نام سے ہوئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو شاہ منصور ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More