صوابی، تحریک انصاف کے تحصیل صدر فائرنگ سے شدید زخمی، ہسپتال داخل
صوابی، تحریک انصاف کے تحصیل صدر فائرنگ سے شدید زخمی، ہسپتال داخل
صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے تحصیل صدر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نورالامین خان تحریک انصاف کے چھوٹا لاہور شرقی کے صدر ہے، نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی،
پولیس کے مطابق نورالامین خان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ،زخمی کو باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔