kohsar adart

صدر مملکت آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ان کے گھر ظہورالہی روڈ پہنچے ، صدر مملکت اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی،صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی،صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا چودھری شجاعت حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا،پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے، اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چودھری شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کیلئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں، ملاقات کے دوران چودھری سالک حسین ، چودھری شافع حسین اور چودھری موسی الہی بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More