شیخ رشید مری کی عدالت میں پیش۔میڈیا سے گریز
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد جمعہ کے دن علاقہ مجسٹریٹ مری کی عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر ان کے وکیل راجہ ماجد نور ایڈووکیٹ بھی انکے ہمراہ تھے
عدالت نے 20اپریل تک مقدمہ کی چالان کاپی شیخ رشید کے وکیل راجہ ماجد نور ایڈوکیٹ کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا
شیخ رشید پر کار سرکار مداخلت کا کیس 47/23 تھانہ مری میں درج ہواتھا،راجہ ماجدنور ایڈووکیٹ نے میڈیا کوبتایاہے کہ شیخ رشید پر سرکار مداخلت کابوگس کیس مری میں بنایاگیا ہے
انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ شیخ رشید کو 20 اپریل تک چالان کی کاپی فراہم کی جائے،تاریخ پیشی کے بعد شیخ رشید احمد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگئے۔