
شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد اور راشد شفیق نے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے
دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جبکہ چودھری عدنان کے این اے 57 سے
کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے
چودھری عدنان نے آزاد حیثیت سے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔