شہباز،نواز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیراعظم شہبازشریف اور پارٹی قائد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام آگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں پارٹی سربراہ نواز شریف سے اہم ملاقات ختم ہوگئی ،ملاقات میں نواز شریف نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری خصوصا سٹاک ایکسچنج میں نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی،وزیراعظم نے نواز شریف کو ایس آئی ایف سی کے تناظر میں بیرونی سرمایہ کاری میں پیشرفت سے آگاہ کیا،وزیر اعظم نے پارٹی قائد کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی سے بھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی رپورٹ بھی پیش کی ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں 26 نومبر کے واقعات اور سول نافرمانی کی کال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیے جانےپراتفاق ہوا،نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان گفتگو میں یہ اعادہ کیا گیا کہ ملکی ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وزیر اعظم کو مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
ملاقات میں ملکی معاملات پر حکومتی اتحادیوں سے مشاورت اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا ،نواز شریف اور وزیراعظم نے نے خوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے کو خراج عقیدت پیش کیا،دونوں راہنما جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر بھی بھی حاضری دی اور فاتحہ کی۔