
شمالی وزیرستان، دلہا کی فائرنگ سے 3 بھتیجےجاں بحق
شمالی وزیرستان، دلہا کی فائرنگ سے 3 بھتیجےجاں بحق
شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں دلہا کی فائرنگ سے تین کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں چھوٹا دتہ خیل برکلی میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کی فائرنگ سے اُس کے تین سگے بھتیجے جاں بحق ہوگئے
جن کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں دوآبہ اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا ہے۔
اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ دلہے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تاہم ملزم واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا
جس کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔