شمالی وزیرستان میں گھر پر گولہ گرنے ماں چار بچوں سمیت جاں بحق
شمالی وزیرستان میں واقع ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنےکے نتیجے میں ماں اور چار بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے،جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گولہ گرنے کا واقعہ شمالی وزیستان کے رزمک سب ڈویژن میں پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ حدود گڑیوم گاؤں ارسل کوٹ میں پیش آیا، جس میں ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں،لاشوں اور زخمی بچوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گولہ صاحب نور گل نامی شخص کے گھر کے صحن میں گرا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ہے۔