kohsar adart

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،6افراد شہید

شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 6 افراد شہید
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار وں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More