kohsar adart

شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں میر علی بازار میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

شہید کانسٹیبل تھانا میر علی میں کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر تعینات تھا۔ شہید اہلکار جان عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن میرانشاہ میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں ٹوچی کمانڈنٹ بریگیڈیئر عامرعباس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی انویسٹی گیشن علی خان و دیگر اہلکار شریک تھے۔

شہید کی جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ہرمز روانہ کر دیا۔

ڈی پی او روخانزیب کے مطابق شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More