kohsar adart

شمالی وزیرستان میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی میجر جنرل انجم ریاض سمیت عسکری اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More