kohsar adart

شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسزکے 2 آپریشن،10 دہشتگردہلاک

 انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز 2 آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک، 3 کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 8 مارچ کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 4 دہشت گردوں ہلاک کیا گیا جبکہ سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد حضرت عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More