
شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
بنگلا دیش( کوہسار نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈ شعیب ملک ان دنوں بنگلادیش میں بی پی ایل لیگ کھیل رہے ہیں۔میچ سے قبل انہیں گارڈ آف انرپیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک بنگلادیش لیگ میں500 واں ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جس پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔
آل راؤنڈر نے12280رنز بنا چکے ہیں ۔ جن میں 75 ففٹی شامل ہیں، انہوں 382 چھکے بھی لگائے جبکہ 162کھلاڑیوں کو آئوٹ بھی کیا ہے۔
میچ میں رنگپور رائیڈز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 2 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر 130رنز بنائے، عارف الحق 29 رنز بناکر نمایاں رہے، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اڑائی، فاتح الیون نے ہدف 19.3 اوورز میں 8 وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔
شعیب ملک 7 رنز بناسکے، حارث 7 پر ناٹ آؤٹ رہے، نواز نے ایک رن بنایا جبکہ ناصر حسین نے 4 اور شریف الاسلام نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔