kohsar adart

شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مقرر

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) مینجمنٹ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین کا نام سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ خاور کو ذکاء اشرف کے مستعفی ہوجانے کے بعد قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ خاور کی زیر نگرانی ہی پی سی بی کے نئے الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف مستعفی

پی سی بی حکام کے مطابق ذکاء اشرف کی طرف استعفیٰ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کا بتایا گیا ہے۔

 

پی سی بی حکام کے مطابق ذکاء اشرف نے اس موقع پر پیٹرن انچیف پی سی بی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا

اور پاکستان کرکٹ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ذکاء اشرف نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More