kohsar adart

سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکشن کے مطابق محکمہ کالج کے پروفیسر حفیظ اللّٰہ کو سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو کتابوں کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا حکم دے دیا، ٹینڈر میں قواعد و ضوابط اور سیپرا قوانین پر عمل نہیں کیا گیا۔
سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے چیئرمین کو ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں سمری ارسال کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More