سینئر صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
سینئر صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔
اہلخانہ نے کم از کم 45 سال سے صحافت سے وابستہ رہنے والے نادر شاہ عادل کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق نادر شاہ عادل 23 اپریل 1950 کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے،
انہوں نے صحافت بھی لیاری سے ہی شروع کی۔
نادر شاہ عادل کئی اہم صحافتی اداروں سے وابستہ رہے، انہوں نے ’بلوچستان کا مقدمہ‘ نامی کتاب بھی تصنیف کی۔
سینئر صحافی نے لیاری کے سماجی مسائل پر کتاب لیاری کی کہانی بھی لکھی،
وہ اسٹیج اور فلم کے اداکار اور اسکرپٹ رائٹر بھی رہے۔
صحافتی اور قلمی حلقوں میں نادر شاہ عادل ’شاہ جی‘ کے نام سے مشہور تھے،
انہوں نے بچوں کےلیے کہانیاں اور نظمیں بھی لکھیں۔