
سیاحوں کے لیے خوشخبری۔مری میں ہوٹل آن لائن بک کرائیں
ملک بھر سے ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری مری کے موسم،ٹریفک دباؤ،روڈ کی بندش، ہوٹلوں میں کمروں کی دستیابی اوررینٹ چیک کرنےکے لیے اب گوگل سرچ کریں
اس سلسلہ میں سٹیشن ہیڈکوارٹر مری اورضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ملکہ کوہسارمری آنیو الے سیاحوں کے لئے ڈائنامک ویب اپڈیٹ گوگل تیار کر لی گئی ہے
اب گھر بیٹھے بہترین سہولیات جن میں مری کے موسم،ٹریفک دباؤ،روڈ کی بندش،سٹاپ ٹوسٹاپ فاصلہ، ہوٹلوں میں کمروں کی دستیابی اوررینٹ،مری کے خوبصورت مقام کی تصاویر کشی اوردیگر معلومات باآسانی حاصل کرکے اپنے تفریحی دورہ کویادگاربنائیں اس سلسلے م یں سٹیشن ہیڈکوارٹر اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے تیار کی گئی یہ ایپلیکیشن مری آنے والے سیاحوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس سے بروقت تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں،
اس میں سب سے اہم سہولت یہ ہے کہ سیاحوں کی آسانی کیلئے اس ایپ کے ذریعے مختلف زبانوں میں ٹرانسلیٹ بھی کی جا سکتی ہے سٹیشن کمانڈرمری برگیڈیئر ذاکر اللہ خان کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں مری اور گلیات کے تمام امرجنسی نمبرز بھی شامل ہیں کسی قسم کی مشکل یا شکایات کی صورتحال میں آپ برائے راست رابطہ کر سکتے ہیں جس کیلئے جناح ہال مری میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے
جہاں پولیس ٹریفک پولیس،ایم پی پولیس،واپڈا،ہائی وے،جنگلات،1122 مری سمیت دیگرمحکموں کے افسران اورعملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہیں انہوں نے بتایاکہ کہ اس ایپ پرمستقبل میں بہتری کیلئے مزید کام جاری ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے اوراس ایپ پر ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ فراہم کی جائینگیں۔