kohsar adart

سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کو حادثہ،3 جاں بحق 

سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کو حادثہ،3 جاں بحق

سکردو سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر بس ہربن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب بس گہری کھائی میں جاگری، بس میں 2 درجن سے زائد مسافر سوار تھے، خوفناک حادثے میں ہونے والے زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

حادثے کی شدت کی وجہ سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی درست تعداد کا فوری طور پر اندازہ لگانا مشکل ہو رہا ہے، زخمیوں کو فوری طور پر شتیال ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

حکام نے بتایا کہ بس ایک نجی کمپنی کی تھی اور اس کے حادثے نے مقامی افراد میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے، مزید تفصیلات کے لیے ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More