سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ کی درخواست ضمانت مسترد
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رضوانہ تشدد کیس میں گرفتار سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلے محفوظ کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد کردی،
ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے رجوع کیا تھا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ نامی بچی گزشتہ کئی روز سے لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے،
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا
عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں نامزد سول جج عاصم حفیظ کی
اہلیہ سومیہ عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
علاوہ ازیں بچی پر تشدد کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت قومی اسمبلی کی
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق بھی نوٹس لے چکی ہے۔