
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔