
سندھ اور پنجاب،دھند کے باعث حادثات،17 افراد جاں بحق
سندھ اور پنجاب میں ہوئے مختلف ٹریفک حادثات نے 14 افراد کی جان لے لی۔
پنجاب کے ضلع اٹک میں موٹروے ایم 14 فتح جنگ کے قریب بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے، ڈرائیور کی غفلت کے باعث بس الٹ گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی۔
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں مورو کے مقام پر شدید دھند کے باعث وین اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
خوفناک حادثے میں چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دس افراد کی حالت تشیوش ناک ہونے کے باعث انہیں نواب شاہ ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تمام تر افراد کا تعلق تگر برادری سے جو حیدرآباد سے شادی کی تقریب سے واپس اپنے آبائی گاؤں آرہے تھے۔
حادثے کا سنتے ہی ڈپٹی کمشنر نوشہرو چیئرمین میونسیپل کمیٹی مورو اسپتال پہنچے جہاں پر ایمرجنسی میں سہولت نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا۔