سلطان جوہر ہاکی کپ،سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست
سلطان جوہر ہاکی کپ،سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست
ملائشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے جانے والے 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ کے دوسرے سنسنی خیز سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے 18 ویں منٹ میں کوپر نے، 26 ویں منٹ میں بروڈی نے فیلڈ گول سکور کئے
مقررہ وقت کے اختتام تک پاکستان کی جانب سے واحد و خوبصورت گول 59ویں منٹ میں کپتان عبدالحنان شاہد نے سکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں نسیم شاہ کے بھائی کی پاکستان کپ میں دھوم
پہلے سیمی فائنل میچ میں جرمنی نے بھارت کو 3-6 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،
فائنل جرمنی اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ذکا اشرف کو ورلڈ کپ فائنل تک توسیع دینے کا فیصلہ
پاکستان نے ملائیشیا کو 3-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی
تاہم پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔