kohsar adart

سعودی عرب،گھر میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق

سعودی عرب،گھر میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق
سعودی عرب کے شہر العمران میں ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب،گھر میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق
سعودی عرب،گھر میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق

سعودی میڈیا کے مطابق نیشنل جسٹس کلب میں فینسنگ کوچ علی بن ابراہیم العبید کے گھر میں آتشزدگی اس وقت ہوئی جب والدین کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے

اور بچے گھر میں اکیلے تھے۔
ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ گھر کے گراؤنڈ فلور پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

یہ بھی پڑھیں میٹرک میں پاس ہونے والے طلبا کو مبارکباد

 

ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
فائر فائٹرز نے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس دوران 10 سالہ ھبہ، 9 سالہ حسین، 2 سالہ لیان اور ایک سال کا رھف جاں بحق ہوگئے۔

آتشزدگی کے وقت بچے سو رہے تھے۔

چاروں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More