kohsar adart

سعودی عرب،شدید سردی ،درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گر گیا

سعودی عرب کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گر گیا۔ سعودی محکمۂ موسمیات قومی مرکز کے مطابق سعودی عرب میں سب سے کم درجہ حرارت طریف میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،الجوف کے علاقے القریات اور رفحا گورنریٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ عرعر میں 2 ڈگری اور حفرالباطن میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قومی مرکز محکمۂ موسمیات کے مطابق درجۂ حرارت تبوک اور حائل میں 4 ڈگری، بریدہ میں 6 ڈگری، الدوامی میں 8 ڈگری، دمام، الاحسا اور طائف میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More