سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہر آسکتے ہیں،رانا ثناء اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا الزام درست ہے، استغاثہ کی کمزوریوں کا فائدہ ملزم کو پہنچتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہر آسکتے ہیں لیکن کیسز برقرار رہیں گے۔
رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتہ میں 31 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سیاسی بحران ختم کرنے والے کا نام نواز شریف اور رکاوٹ کا نام بانی پی ٹی آئی ہے، سیاسی بحران قومی سطح پر ہے، پنجاب کی سطح پر نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ سیاسی بحران حل کرنے کیلئے قومی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک تمام لوگ سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے، ملک بحران سے نہیں نکلے گا۔