سردار عتیق کی قیادت میں” کشمیر بنے گا پاکستان ” ریلی نکالی گئی
سردار عتیق کی قیادت میں” کشمیر بنے گا پاکستان ” ریلی نکالی گئی
ریلی کے شرکاء نے کوہالہ کے مقام پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے۔کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے۔
مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں "کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی نکالی گئی۔پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کے جھنڈے کے ساتھ پاکستانی پرچم لہرایا اور "کشمیر بنے گا پاکستان "سمیت پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی میں سرکل بکوٹ ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں سردار عتیق احمد خان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مظفر آباد پہنچے جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔واضح رہے کہ ہر سال کوہالہ پل پر یوم کشمیر کے موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور عمائدین انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔