kohsar adart

سبی: بس اڈے کے قریب دھماکہ، 2 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

سبی کے بس اڈے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بس اڈے کے قریب ہونے والا دھماکہ ایڈوکیٹ اعظم لونی کے گھر کے باہر ہوا، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،

دھماکہ دستی بم کا تھا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دستی بم دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More