top header add
kohsar adart

سانحہ سوات میں ملوث مزید تین اہم ملزم گرفتار

یاسر غفران اور قاری انعام کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.گرفتار ملزمان کی تعداد 30 ہو گئی

سوات پولیس نے سانحہ مدین کیس کے 3اہم مرکزی ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔یاسر، غفران اور قاری انعام الرحمٰن کو گرفتا ر کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اب تک گرفتار کئے جانے والے افراد کی تعداد30 ہوگئی جبکہ نامز 19 ملزمان سمیت 2500 نامعلوم ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق20جون کومدین کے ایک مقامی ہوٹل میں توہین مذہب کے واقعے کے بعد تھانے پر حملہ اور جلاؤگھیراؤسمیت مبینہ گستاخ شخص محمدسلیمان سکنہ سیالکوٹ کے قتل میں ملوث مزید 9 افراد کو گرفتا رکرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد واقعے میں ملوث گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی۔مزید 9 گرفتار ملزمان کو آج جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔

 

اس سے قبل 21 افراد کو گرفتا رکرکے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او ڈاکٹرزاہد اللہ نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دیگر19 نامزد ملزمان کو بھی جلد گرفتارکرلیں گے، جن کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیوز کی مددسے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائی جاری ہے اور بہت جلد قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کوقانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملوث ملزمان کی نشاندہی ویڈیوز کی مدد سے کی جارہی ہے۔

Three more main suspects of Swat tragedy arrested, سانحہ سوات میں ملوث مزید تین اہم ملزم گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More