![سانحہ 9 مئی، اڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/11/Tragedy-of-May-9-Imran-Khans-statement-recorded-in-Adiala-Jail-jpg.webp)
سانحہ 9 مئی، اڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ
راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی سے متعلق بیان ریکارڈ کروالیا۔
![سانحہ 9 مئی، اڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/11/Tragedy-of-May-9-Imran-Khans-statement-recorded-in-Adiala-Jail-jpg.webp)
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےتحقیقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں ٹیم نے ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تفتیش کی۔
یہ بھی پڑھیں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا، چیف جسٹس
جیل حکام نے مزید بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان قلبند کیا، جس کے بعد پولیس اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں ملک میں عام انتخابات 11فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلا بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے ،
چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم45 منٹ موجود رہی،
پولیس ٹیم میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم، ایس پی پوٹھوار وقاص خان،ڈی ایس پی
ملک اللہ یار، انسپکٹر اویس اور سب انسپکٹر طیب شامل تھے ۔