سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق چیف سلیکٹر مقرر
سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق چیف سلیکٹر مقرر
نئی سلیکشن کمیٹی افغانستان سے سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے لیے اسکواڈز کا انتخاب کرے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔
انضمام الحق کو کرکٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
وہ پہلے بھی بطور چیف سلیکٹر کام کر چکے ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی افغانستان سے سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے لیے اسکواڈز کا انتخاب کرے گی۔