kohsar adart

زیرتعمیرتھانے کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 مزدور قتل

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانے کی زیر تعمیر عمارت پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے کام کرنے والے 5 مزدور قتل کردیے۔

زیرتعمیرتھانے کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 مزدور قتل
زیرتعمیرتھانے کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 مزدور قتل

حملہ جنوبی وزیرستان لوئر میں صدر مقام وانا سے کچھ فاصلے پر دڑہ غونڈے پر تعمیر ہونےو الے تھانے کی عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں پر کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے 5 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مزدوروں کی تعداد 5 سے زیادہ بھی بتائی جا رہی ہے۔

دہشت گردی کا واقعہ گزشتہ شب آخری پہر میں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے

جب کہ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More