زیتون کی پیوندکاری کا سیزن آ گیا
زیتون پیوندکاری کا موسم شروع ہوا چاہتا ہے جولائی کے وسط سے
زیتون پیوندکاری سے پہلے کی ابتدائی معلومات :
* فی قلم خرچہ پچاس روپے ہے جس میں قلم اور متعلقہ سامان کی قیمت اور پیوندکاری کی اجرت شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں “کسانوں کو 67 فی صد رعایتی قیمت پر زیتون کے پودے مل رہے ہیں”
* پیوند کاری کے لیے بہ اعتبار علاقہ ورائٹی کا انتخاب تربیتی و تحقیقی اِدارہ برائے زیتون چکوال کے ماہرین کی ہدایات کی
روشنی میں کیا جاتا ہے اور قلمیں بھی وہیں سے لائی جاتی ہیں ۔ نیز پیوندکاری کے طریقے اور دیگر
تکنیکی امور میں اسی ادارے کے معزز ماہرین ڈاکٹر رمضان انصر صاحب اور ڈاکٹر اظہر صاحب کی ہدایات کی پیروی کی جاتی ہے ۔
* بڑے درخت پر زیادہ قلمیں لگائی جاتی ہیں تاکہ درخت کی چھتری جلد تیار ہو ۔
یہ بھی پڑھیں جامعات زیتون پرلانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم کورسز متعارف کرائیں
یہ تعداد پندرہ سے لے کر بیس تک ہو سکتی ہے اور بعض اوقات زیادہ بھی ۔ ہمارے ذاتی ایک درخت پر اڑتیس قلمیں لگی ہیں ۔
گانڈا یعنی شہتیر نما شاخ پر چار یا پانچ قلمیں اور اس سے کم سائز والی شاخ پر تین یا دو قلمیں کی جاتی ہیں۔
* قلم لگانے کے لیے ، پیوندکار کی صوابدید کے مطابق ،اچھے صحت مند درخت اور شاخ کا انتخاب ، کیا جائے گا ۔
* پیوند لگاتے وقت اس کا خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ بکری کی پہنچ سے دور ہوں ۔
* پیوند کاری کے بعد اس کی دیکھ بھال کی تمام ذمہ داری درخت اور زمین کے مالک کی ہے ۔
البتہ بذریعہ واٹس ایپ ، رہنمائی اور مشاورت کی سہولت دستیاب ہو گی ۔
کوشش ہماری طرف سے ہے اور پیوند کی کامیابی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔
جن لوگوں کی ہم نے قلمیں لگائی ہیں ان کے بیان کے مطابق ہماری پیوند کاری کا نتیجہ اسی فیصد تک رہا ہے ۔
لیکن مختلف امور مثلا دھوپ چھاؤں ، درختوں کی صحت ،آندھی طوفان اور اچانک
موسمی تغیر وغیرہ کے سبب نتیجہ مختلف ہو سکتا ہےجس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے ۔
ایسی صورت حال کی کوئی ذمہ داری پیوند کار پر نہیں ڈالی جا سکے گی ۔