
زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر پولیس کا چھاپہ،33 کسان بازیاب
عمرکوٹ: زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر پولیس کا چھاپہ، 33 کسان بازیاب
عمرکوٹ کے علاقے کُنری میں پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 33 کسان بازیاب کرالیے۔
عمر کوٹ پولیس کے مطابق زمیندار کی نجی جیل سے بازیاب کرائے گئے کسانوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کسان نرسنگھ کولہی نے سیشن کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کی تھی، بازیاب کسانوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔