
رنزکا پہاڑ دیکھ کر پاکستانی شاہین ہانپ گئے
سری لنکا کی جانب سے کھڑا کیا گیا رنز کا پہاڑ سر کرنے کی کوشش میں پاکستانی کھلاڑی ابتدا میں ہی ہانپ گئے اور 37 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
ائی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے اٹھویں میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 345 رنز کا ہدف دے دیا جو اب تک ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کسی ٹیم کا ریکارڈ سکور ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔اس کے جواب میں پاکستانی شاہینوں نے اننگ کے اغاز میں ہی ہانپنا شروع کر دیا اور 37 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم میں اج ایک معمولی تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اوپنر فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک ورلڈ کپ کےآٹھ میچز کھیلے جا چکے ہیں ان میں سے سات میچوں میں پاکستان میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک بے نتیجہ ثابت ہوا۔
Seeing the mountain of runs, Pakistani Shaheen gasped, world cup, India,رنز کا پہاڑ دیکھ کر پاکستانی شاہین ہانپ گئے